رشی سوناک پر 32 پوائنٹس کی برتری، لز ٹرس جیت کیلئے پرعزم، تازہ سروے
لندن ، لوٹن ،اگست۔سکائی نیوز کے سروے کیمطابق لز ٹرس ٹوری قیادت کی دوڑ میں فیصلہ کن مارجن سے جیتنے کے لیے تیار ہیں،انھیں مدمقابل رشی سوناک پر 32پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔66فیصد ٹوری ارکان وزیرخارجہ اور 32فیصد سابق چانسلر کے حامی ہیں،کئی ارکان بورس جانس کوعہدے سے ہٹانے پر ناخوش ہیں۔ بورس جانسن کی جگہ لینے کے لیے دونوں امیدواروں کے درمیان فاصلہ کم ہو گیا ہے، لیکن لِزٹرس جیت اپنے نام کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم کنزرویٹو اراکین اب بھی بورس جانسن کو ترجیح دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ انھیں ہٹانا ایک غلطی تھی۔ سکائی نیوز کے ایک خصوصی پول کے مطابق سیکرٹری خارجہ لِز ٹرس اگلے ماہ ٹوری قیادت کا مقابلہ ایک فیصلہ کن مارجن سے جیتنے کے لیے تیار ہیں، جس میں سیکرٹری خارجہ کو حریف رشی سوناک پر 32 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ رائے شماری سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ٹوری ممبران جولائی میں بورس جانس کو بے دخل کرنے کے فیصلے پرناخوش ہیں۔YouGov سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 66 فیصد ممبران مس ٹرس کو ووٹ دیں گے اور 34 فیصد نے رشی سوناک کی حمایت کر رہے ہیں۔ صرف دو ہفتے قبل YouGov کے ممبران کے پول کے بعد سے جب محترمہ ٹرس کو 38 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی، اس وقت سے یہ دوڑ بہت زیادہ سخت ہو گئی ہے اس کے بعد سے امیدواروں کے درمیان ٹیسٹنگ ٹیلی ویڑن مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں سکائی نیوز کا خصوصی پروگرام The Battle for Number 10 شامل ہے۔سروے میں شامل 13 فیصد ٹوری ارکان نے کہا کہ انھوں نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا کہ کس کوووٹ دیں گے یا کسی کو نہیں دیں گے۔