موسیقی کے شہنشاہ پنڈت جسراج کا انتقال
نئی دہلی، عالمی شہرت یافتہ کلاسیکی موسیقی کے شہنشاہ پنڈت جسراج کا پیر کے روز امریکہ کے نیو جرسی میں انتقال ہوگیا، وہ امراض قلب میں مبتلا تھے۔
پدم بھوشن یافتہ موسیقی کے شہنشاہ 90 سال کے تھے۔
میواتی گھرانا سے تعلق رکھنے والے موسیقار پنڈت جسراج 28 جنوری 1930 کو ہریانہ کے حصار میں پیدا ہوئے تھے۔
پنڈت جسراج گزشتہ کچھ عرصہ سے اپنے کنبے کے ساتھ امریکہ میں تھے۔
انہیں پدم شری اور پدم بھوشن سے بھی نوازا گیا تھا۔