بھوپیش نے شہید جوانوں کے جسد خاکی پرپھول چڑھائے

دنتے واڑہ،اپریل۔چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے آج دنتے واڑہ پہنچ کر ارن پور علاقہ میں نکسلی حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کو سلام کرتے ہوئے ان کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے۔ارن پور علاقہ میں بدھ کو نکسلیوں نے دھماکہ کے ذریعے جوانوں پر حملہ کیا تھا ، جس سے دس جوان اور گاڑی کا ڈرائیور شہید ہو گئے ۔ وزیر اعلی مسٹر بگھیل نے شہید جوانوں کے سوگوار خاندان سے یہاں پہنچ کر ملاقات کی اورانہیں حوصلہ دیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ تامردھوج ساہو ، بستر ایم پی دیپک بیج،ایم پی محترمہ پھولو دیوی نیمات،بیجاپور ایم ایل اے وکرم مڈانوی ، دنتے واڑہ ایم ایل اے محترمہ دیوتی ورما، ضلع پنچایتی صدر تولیکا کرنا، پولیس ڈائریکٹر جنرل اشوک جنیجا، دیگر سینئر پولیس اور انتظامیہ کے افسران اور عوامی نمائندے موجود تھے ۔شہید جوانوں میں جوگا سوڑھی، منا کڑتی، دولگو منڈاوی ،لکھمورام مڑکامی ، جوگا کواسی ، ہری رام ، جے رام پوڈیام، جگدیش کمار، راجورام کرٹم اور گاڑی ڈرائیور دھنی رام یادو شامل ہیں۔

Related Articles