برازیل میں بارش سے مکانات تباہ اور کاریں بہہ گئیں، 24 افراد ہلاک

برازیلیا،فروری۔برازیل کے جنوب مشرق میں ریو ڈی جنیرو سے 70 کلومیٹر دور پیٹروپولس شہر میں شدید بارش کے طوفان کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں کی تعداد 300 تک پہنچ گئی ہے۔ 4 گھنٹوں میں 200 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی اور 52 مقامات پر ندیوں اور آبی گزرگاہوں میں طغیانی آگئی۔ریاست ریو ڈی جنیرو کے گورنر کلاڈیو کاسترو نے کہا کہ شہر میں اپنی تاریخ کی دوسری سب سے بڑی بارش کی تباہی کے نتائج سے نمٹنے کے لیے 180 ریسکیورٹیمیں کام کررہی ہیں۔ طوفان کی وجہ سے ایک مشہور رہائشی علاقے میں 70 سے زائد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔”پیٹروپولیس” شہر 2011 میں شدید بارشوں کا نشانہ بنا۔ اس طوفان سے سیکڑوں گھر تباہ ، 122 افراد کو ہلاک اور 500 کو زخمی ہوگئے تھے۔

Related Articles