کورونا پابندیوں کا خاتمہ حالات کے مطابق کریں گے، حمزہ یوسف

گلاسگو ،فروری۔ اسکاٹ لینڈ کے ہیلتھ سیکرٹری حمزہ یوسف نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت کوویڈ کی پابندیاں ہٹانے کے سلسلہ میں انگلینڈ کی حد تک تو بااختیار ہے لیکن اسکاٹ لینڈ اور دیگر صوبوں کو وہ ایسا کرنے پر مجبور نہیں کرسکتی، ہم نے اپنے اپنے معروضی حالات کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے۔ واضح رہے کہ برطانوی حکومت فروری کے آخر تک کوویڈ کے شکار افراد پر سے خود کو علیحدہ اور تنہا رکھنے کی پابندی ختم کر رہی ہے جب کہ اسکاٹ لینڈ میں اس کا عرصہ سات دن ہے۔ حمزہ یوسف نے کہا ابھی ہمارے ہاں اومی کرون کے ہزاروں کیسز ہیں، کیا یہ صحیح ہوگا کہ ایک شخص جسے کوویڈ ہے اور وہ سوشل کیئر ورکر ہے وہ کسی کیئر ہوم میں جاکر کام کرے۔ حمزہ یوسف کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی ان تفصیلات کا علم نہیں کہ یوکے کی حکومت کیا اعلانات کرنے جا رہی ہے لیکن اگر وہ یونیورسل ٹیسٹنگ جیسے اقدامات کو ختم کر رہی ہے تو ایسا کرنا قطعی طور پر صحیح نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسکاٹش وزراء￿ کے پیروں کے نیچے سے قالین نہیں کھینچنا چاہئے۔ اسکاٹش ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہم نے کوویڈ کے سلسلہ میں خاصی کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن اس سلسلہ میں لگائی گئی پابندیاں بتدریج ہٹانا چاہئے، انہیں یکدم ختم کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

 

Related Articles