صومالیہ: فوج کے مراکز پر دو خودکش حملوں میں 6 افراد ہلاک

موغادیشیو ،فروری۔صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشیو میں فوج پر "حرکت الشباب” تنظیم کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق دو خود کس حملہ آوروں نے صومالیہ کے دارالحکومت کے اطراف فوج کے دو مراکز کو نشانہ بنایا۔حکومت نے بتایا ہے کہ شدت پسند تنظیم حرکت الشباب نے بدھ کو علی الصباح موغادیشیو کے نواحی علاقوں میں پولیس فورس اور چیک پوائنٹس پر حملے کیے۔اس سے قبل صومالیہ کے داخلی امن کے وزیر عبداللہ نور نے بتایا تھا کہ آج صبح سویرے دارالحکومت موغادیشیو شدید فائرنگ اور زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا۔ اپنی ٹویٹ میں نور کا کہنا تھا کہ "دہشت گردوں نے موغادیشیو کے نواح میں حملہ کیا اور پولیس مراکز اور چیک پوائنٹس کو نشانہ بنایا۔ ہمارے اہل کاروں نے دشمن کو ہزیمت سے دوچار کر دیا”۔القاعدہ تنظیم کے ساتھ مربوط حرکت الشباب ملک میں مرکزی حکومت گرانے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ وقتا فوقتا حکومتی اہداف پر حملے کرتی رہتی ہے۔تازہ ترین کارروائی پر ابھی تک حرکت الشباب کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

Related Articles