اپنی زندگی میں آنجہانی واجپئی نے جمہوری اقدار کو سب سے مقدم رکھا : نتیش کمار

پٹنہ : بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے سابق وزیراعظم اٹل بہار واجپئی کو ان کی دوسری برسی پر خراج عقیدت پیش کی۔
مسٹر کمار نے اتوار کو یہاں کہاکہ مسٹرواجپئی نے اعلیٰ سیاسی اقدار اور اصولوںکی بدولت عوامی زندگی میں اعلیٰ درجے کو حاصل کیا ۔ انہوں نے تمام نظریات کے سیاسی جماعتوں کا احترام کیا ۔
انہوں نے اپنی زندگی میں جمہوری اقدارکو سب سے مقدم رکھا ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ انہیںآنجہانی واجبئی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور ہمیشہ ان پیار اور رہنمائی ملتی رہی ۔

Related Articles