یامی گوتم نے اپنی فلم ’’اے تھرسڈے‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا

ممبئی ،فروری۔ بولی وڈ اداکارہ یامی گوتم نے اپنی آنے والی فلم’’اے تھرسڈے‘‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں جلد پوری قوم کو ہلانے والی ہوں۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یامی گوتم نے فلم اے تھرسڈے کا ٹریلر جاری کیا۔ ٹریلر میں یامی گوتم ایک اغوا کار کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں جنہوں نے ایک ایک بچے کو چھوڑنے کے لیے بھاری تاوان طلب کرلیا جبکہ وہ اپنی مطالبات کو ایک ساتھ نہیں بلکہ الگ الگ حکام کو بتارہی ہیں۔ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم اے تھرسڈے 17 فروری کو ریلیز کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس فلم کے ٹریلر سے متعلق یامی نے تحریر کیا کہ ایک پلے اسکول ٹیچر ایک دن میں کیا کرسکتی ہے؟انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ میں پوری قوم کو ہلانے والی ہوں۔

 

Related Articles