جونیئر این ٹی آر اور الو ارجن کے ساتھ کام کی خواہش ہے، دپیکا پڈوکون

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کی معروف ہیروئن دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ انکی بڑی خواہش ہے کہ وہ ساؤتھ کی فلم انڈسٹری کے اداکاروں جونیئر این ٹی آر اور الو ارجن کے ساتھ کام کریں۔ یاد رہے کہ دپیکا ان دنوں اپنی فلم گہرائیاں کی ریلیز کی منتظر ہیں جو کہ 11 فروری کو ریلیز ہورہی ہے اس فلم کی ہدایت کاری شکون بترا نے دی ہے جبکہ فلم میں ان کے مقابل سدھانت چتروویدی کے علاوہ انایا پانڈے اور دیگر کام کررہے ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ کی کئی باکس آفس پر ہٹ فلموں کی ہیروئن دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ تیلگو فلموں کے سپر اسٹارز جونیئر این ٹی آر اور الو ارجن ان کی وش لسٹ پر موجود ہیں اور وہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔جہاں تک ان کی پسند کے ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کا تعلق ہے تو اس میں ان کی 2013 کی فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کے ہدایت کار آیان مکھر جی ہیں، ان کے ساتھ انھیں دوبارہ کام کرنے کی خواہش ہے، اس کے علاوہ وہ ایس ایس (راجہ مولی) کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتی ہیں۔

 

Related Articles