ہرناز سندھو نے پریانکا چوپڑا کا اسٹائل کاپی کرلیا

ممبئی،فروری۔مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیتنے والی بھارتی حسینہ ہرناز سندھو نے اپنے نئے پراجیکٹ کے لیے اداکارہ پریانکا چوپڑا کا اسٹائل کاپی کرلیا۔ہرناز سندھو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنیفوٹو شوٹ کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں اْنہیں اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ’دیسی گرل‘ والے اسٹائل میں کالے رنگ کی ساڑھی پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جبکہ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں پریانکا چوپڑا کی فلم’دوستانہ‘ کا گانا ’دیسی گرل‘ بھی سنا جاسکتاہے۔اْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاکہ’ یہ مناظر ان کے فوٹوگرافر فدیل بیرِشا کے ساتھ فوٹو شوٹ کے ہیں‘۔خیال رہے کہ2021 میں بھارت کے لیے مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والی ہرناز سندھو اس وقت اپنے نئے پراجیکٹ کے فوٹو شوٹ کیلیے امریکہ کے شہر نیو یارک میں موجود ہیں۔

 

Related Articles