فلپائن کے دورے پر روانہ ہوئے جے شنکر

منیلا/نئی دہلی،فروری ۔وزیرخارجہ ایس جے شنکر اتوار کو سہ روزہ فلپائن دورے کےلئے روانہ ہوئے۔وہ فلپائن بحریہ کے ساتھ برہموس میزائلوں کی تین بیٹریوں کےلئے 37.49 کروڑ امریکی ڈالر کا سودا کریں گے۔اپنے سفر کے دوران جے شنکر صحت،سکیورٹی تعاون ،باہمی مفاد اور عالمی امور سمیت فلپائن- ہندوستان تعلقاقت پر فلپائن کے وزیر خارجہ سکریٹری تیودو ایل لوکسن جونیئر کے ساتھ بات چیت کریں گے۔فلپائن کی وزارت خارجہ نے کہا،’’ڈاکٹر جے شنکر کا سفر فلپائن اور ہندوستان کے درمیان کووڈ کے بعد اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔‘‘دونوں رہنماؤں کے ذریعہ دوطرفہ تعلقات پر مشترکہ کمیشن کی میٹنگ کے بعد سے دوطرفہ تعلقات میں ترقی کاجائزہ لئے جانے کی امید ہے۔واضح رہے کہ نومبر 2020 میں دونو ں ملکوں کے مشترکہ کمیشن نے دوطرفہ تعاون پر ورچوؤل میٹنگ کی تھی۔اس میٹنگ میں عالمی صحت کا بحران،صبح اور دوا سازی میں تعاون،زراعت،توانائی اور اطلاعات و نشریات کے شعبہ میں اقتصادی بحالی کے سلسلے میں بات چیت ہوئی تھی۔اس کے علاوہ میٹنگ مں سمندری سکیورٹی،خفیہ معلومات کا اشتراک کرنے،فوجی تربیت،خرید اور رسد ،دہشت گردی کا مقابلہ کرنے،فضائی رابطہ،سیاحت کی توسیع کرنے،بڑھتے تعلیمی اور طلبہ کے لین دین پر حمایت کرنے،متبادل اور روایتی میڈیکل،ویکسین کی ترقی کے متوقع شعبہ میں ممکنہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔اپنے سفر کے دوران ڈاکٹر جے شنکر فلپائن کے رہنماؤں سے ملاقات کے علاوہ منیلا میں ہندوستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔اس سفر سے فلپائن کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید رفتار ملنے کی امید ہے،جو آسیان کا ایک اہم رکن بھی ہے۔برہموس ایئرواسپیس پرائیویٹ لیمیٹیڈ کے ساتھ سودا فلپائن کی بحریہ کا سودا،ساحل پرمبنی سپرسونک کروز میزائل سسٹم کی سپلائی اور تربیت کے ساتھ ساتھ ضروری رسد سپلائی کے پیکج کےلئے ہے۔فلپائن مرین کی ساحلی حفاظت ریجیمنٹ اس جدید ٹیکٹیکل دفاعی صلاحیت کا بنیادی صارف ہوگا۔ڈاکٹر جے شنکر میلبارن سے منیلا جارہے ہیں،جہاں انہوں نے چوتھی کواڈ وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں حصہ لیا اور امریکہ ،آسٹریلیا اور جاپان کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ میٹنگیں کیں۔

Related Articles