ملک میں کورونا کے وائرس کے مزید 45 ہزار نئے کیسز

نئی دہلی، فروری ۔ ملک میں کورونا متاثرین کی مسلسل کم ہوتی ہوئی تعداد کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز عالمی وبا کے تقریباً 45 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ اس کے مقابلے میں تقریباً ایک لاکھ 17 ہزار مریضوں نے جان لیوا وبا کو شکست دی ہے ۔ہفتہ کے روز ملک میں 49,16,801 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 1,72,81,49,447 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 44,877 نئے کیسز درج ہوئے ہیں ، اس کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 4,26,31,421 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا سے 684 افراد جاں بحق بھی ہو ئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 5,08,665 ہو گئی ہے۔ اس دوران 117591 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 41585711 ہو گئی ہے۔ کووڈ 19 کے فعال مریضوں کی تعداد 73398 سے گھٹ کر 537045 رہ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی شرح 1.26 فیصد ہے جب کہ صحت یاب ہونے کی شرح 97.55 فیصد ہے۔ریاست کیرالہ کورونا کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں سرفہرست ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یکٹیو کیسز 24062 سے گھٹ کر 182118رہ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 38819 لوگوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 6152076 ہو گئی ہے جبکہ 145 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 62053 ہو گئی ہے۔ دوسرے نمبر پر ریاست مہاراشٹرا ہے جہاں کورونا کے ایکٹیو کیسز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران8659 سے گھٹ کر 56206 رہ گئے۔ اس دوران ریاست میں 12986 لوگ صحت مند ہوئے جس کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7639854 اور اس اس جان لیوا وبا سے مزید 32 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 143387 ہوچکی۔ریاست تمل ناڈو میں پچھلے 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 8359 سے گھٹ کر 47643 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 11154 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سےشفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3348419 جب کہ مزید 17 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 37904 ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ ریاست کرناٹک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 5824 سے گھٹ کر 38781 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 8988 مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 3845903 اور مزید 38 مریضوں کی موت کے بعد اس ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 39613 ہو گئی ہے۔ریاست آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 7959 سے گھٹ کر 24454 رہ گئے ہیں۔ اس ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2272881 اور مزید چھ مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 14694 ہو گئی ہے۔راجستھان میں جان لیوا وبا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 2375 سے گھٹ کر 23404 رہ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1230746 اور مرنے والوں کی تعداد 9456 ہو گئی ہے۔ ریاست گجرات میں ایکٹو کیسز گھٹ کر 15972 رہ گئے ہیں اور اب تک 1187249 مریض صحت اور مرنے والوں کی تعداد 10795 ہو گئی ہے۔ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 1364 سے گھٹ کر 15276 رہ گئے ہیں اور وائرس سے چھٹکارا پانے والوں کی مجموعی تعداد 2018074 اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23391 ہو گئی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 1962 سے گھٹ کر 13674 رہ گئے ہیں، جب کہ اس عرصے کے دوران کسی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 4106 پر مستحکم ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس ریاست میں 765239 مریضوں نے جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کی ہے۔ریاست مغربی بنگال میں اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 700 سے گھٹ کر 13,484 رہ گئے ہیں اور مزید 25 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20990 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1975915 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ملک کی شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹیو کیسز گھٹ کر 12116 رہ گئے ہیں اور کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد 183668 ہو گئی ہے، جب کہ یہاں مرنے والوں کی تعداد 636 ہے۔ریاست اڈیشہ میں کورونا کے ایکٹیو کیسز566 گھٹ کر یہ تعداد 11257 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1255995 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 8862 عدد پر مستحکم ہے۔چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 269 سے گھٹ کر 8195 رہ گئے ہیں۔ کورونا سے شفایاب افراد کی تعداد بڑھ کر 1123498 ہو گئی ہے اور اس دوران ہلاکتوں کی تعداد 14001 ہو گئی ہے۔ ریاست اتراکھنڈ میں کورونا کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 7814 پر رہ گئے ہیں اور اب تک 417862 افرادمہلک وائرس سے چھٹکارا پا چکے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے اب تک 7645 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز481 سے گھٹ کر 4331 پر رہ گئے ہیں، جب کہ 1388 مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد اس وبا سے آزاد ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1820125 ہو گئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26060 ہو گئی ہے۔ریاست پنجاب میں کورونا کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 4247 رہ گئے ہیں اور جان لیوا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 733402 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 17,585 ہو گئی ہے۔بہار میں ایکٹیو کیسز گھٹ کر 1347 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 815160 لوگ کورونا سے آزاد ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12251 ہو گئی ہے۔

Related Articles