چدمبرم نے گوا کے رائےدہندگان سے کانگریس کی حمایت کرنے کی اپیل کی

پنجی، فروری ۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے اتوار کو گوا کے رائے دہندگان سے کانگریس کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔مسٹر چدمبرم نے اپنے ٹویٹ میں کہا’’ میں گوا کے لوگوں سے کانگریس کے امیدواروں کو ووٹ دینے اور نئی اسمبلی میں کانگریس کو واضح اکثریت دینے کی اپیل کرتا ہوں‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’ مجھے گوا کے لوگوں کی بھلائی اور ایک اچھی اور ایسی حکومت منتخب کرنے کی ان کے جوش پر یقین ہے، جو لوگوں کو ترقی، روزگار اور سکیورٹی فراہم کرے گی ‘‘۔ مسٹرچدمبرم نے کہا کہ ان کی پارٹی نے نئے، نوجوان، تعلیم یافتہ اور تجربہ کار امیدواروں کی ٹیم کو میدان میں اتارنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا’’ گزشتہ چھ مہینوں میں مجھےگوا کے لوگوں کا پیار ملا ہے۔ میں نے اور میری پارٹی نے نئے، نوجوان، تعلیم یافتہ اور تجربہ کار امیدواروں کی مخلوط ٹیم کو میدان میں اتار کر ان کا پیار برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے‘‘۔ گوامیں پیر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے 37 امیدوار اتارے ہیں جبکہ اس کی اتحادی گوا فارورڈ پارٹی (جی ایف پی) نے پیرکو تین امیدوار اتارے ہیں ۔

Related Articles