عالیہ بھٹ کی زندگی کا بڑا خواب پورا ہوگیا

ممبئی،فروری .بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ زندگی کا ایک بڑا خواب پورا ہونے پر بے حد خوش ہیں۔عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم ’گنگوبائی کاٹھیواڑی‘ کے گانے’ڈھولیڑا‘ کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔اْنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’ان کا سنجلے لیلہ بھنسالی کی فلم میں ڈانس کرنے کا ایک بڑا خواب پورا ہوگیا‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’اْن کا دل ہمیشہ اس گانے کے ساتھ دھڑکتا رہے گا‘۔اس گانے کے ٹیزر میں اداکارہ کو سفید رنگ کی ساڑھی پہنے گربا ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ اداکار اجے دیوگن بھی اداکاری کے جوہر دِکھاتے نظر آئیں گے۔خیال رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیواڑی‘ رواں ماہ 25 فروری کو ریلیز ہوگی۔فلم ’گنگوبائی کاٹھیواڑی‘ ہدایتکار سنجے لیلہ بھنسالی کی تخلیق ہے جوکہ پہلے جولائی 2021 میں ریلیز کی جانی تھی لیکن عالمی وباء￿ کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔

Related Articles