بائیڈن نے ایچ۔ون بی ویزا نظام میں اصلاح کا وعدہ کیا

واشنگٹن، امریکہ میں نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدر کے عہدے کے امیدوار اور سابق نائب صدر جوبائیڈن نے اقتدار میں آنے پر ہندوستانیوں کےلئے خصوصی اہمیت رکھنے والی ایچ۔ون بی ویزا نظام میں اصلاحات اور گرین کارڈ ہولڈروں کے لئے ملک کوٹا کو بھی ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
مسٹربائیڈن نے اتوار کو کہا کہ اگر وہ انتخابات جیت جاتے ہیں تو ایچ۔ون بی ویزا نظام میں تبدیلی اور اصلاحت کے لئےکام کریں گے۔
ایچ۔ون بی ویزا دراصل ایک غیر مقیم ویزا ہے جو امریکی کمپنیوں کو مخصوص کاروبار میں غیر ملکی ملازموں کو نوکری پر رکھنے اور تقرری کی اجازت دیتا ہے جس میں آئی ٹی شعبہ میں تکنیکی ماہرین کی ضرورت ہوتی ہے۔ امریکی کمپنیاں ہندوستان اور چین جیسے ممالک سے ہر سال ہزاروں اہل ملازموں کو نوکری دینے کے لئے ایچ۔ون بی ویزا پر زیادہ منحصر رہتی ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے ہندوستان کے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر امریکہ میں ہندوستانی ووٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے خاندان پر مبنی ویزا نظام کی حمایت اور مذہبی کاموں کے لئے ویزا کے لئے عمل کو منظم کرنے کی بات کہی ہے۔

Advertisement

Related Articles