ابوظبی میں عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

ابوظبی،فروری۔ابوظبی میں شہری دفاع کی انتظامیہ نے شارعِ حمدان پر واقع عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ یہ آگ گیس کا سلنڈر پھٹنے سے لگی تھی۔ متعلقہ خصوصی ٹیم نے آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران میں احتیاطا عمارت کو خالی کرا لیا تھا۔امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق آگ سے متاثرہ جگہ کو ٹھنڈا کیا جا رہا ہے اور آگ سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ مذکورہ عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع منگل اور بدھ کی درمیانی شب 09: 12 پر موصول ہوئی تھی۔ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

 

Related Articles