صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند،نائب صدر جمہوریہ نائیڈو، وزیراعظم مودی سمیت کئی رہنماؤں نے اٹل بہاری واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی،صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ،نائب صدر ایم وینکئیا نائیڈو ،وزیراعظم نریندر مودی ،وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے صدر جگت پرکاش نڈا سمیت دیگر بڑے لیڈروں اور مرکزی وزرا نے اتوار کو سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی برسی پر ان کی سمادھی استھل ’سدیو اٹل‘ جاکر خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر واجپئی کی آج دوسری برسی ہے۔وہ بی جےپی کے پہلے رہنما تھے جو ملک کے وزیراعظم بنے تھے۔
مسٹر کووند آج صبح سدیو اٹل پہنے اور مسٹر واجپئی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔مسٹر نائیڈو نے اتوار کے روز ایک پیغام میں کہا کہ مسٹر واجپئی کی دوستانہ ، مہذب اور باوقار سیاست آئندہ بھی قائدین کی رہنمائی کرتی رہے گی۔انھوں نے کہا’’ہماری نسل کے بہترین مقرر ،اجات شترو، لبرل جمہوری اقدار کے علمبردار ،الفاظ کےفنکار، قوم پرست، شاعر، بہترین منتظم ، ہندوستان کے سابق وزیر اعظم آنجاہنی اٹل بہاری واجپئی کی برسی کے موقع پر میں ان کی یادوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں! میں دعا کرتا ہوں کہ اٹل جی کے ذریعہ قائم آزاد خیال دوستانہ سیاست کی پروقار روایات ہماری رہنمائی کرتے رہیں‘‘۔اس سے قبل مسٹر نائیڈو واجپئی کی سمادھی ’سدیو اٹل‘ گئے اور انہیں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ نائب صدر نے ’ سدیو اٹل‘ پر منعقدہ دعائیہ جلسہ میں بھی شرکت کی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو ان کی دوسری برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا۔

 

Related Articles