’تجارتی سمجھوتہ پرچین کی پیش رفت سے امریکہ مطمئن ‘
واشنگٹن ، وائٹ ہاؤس کے مشیر لیری کڈلو نے کہا ہے کہ امریکہ تجارتی معاہدے پر چین کی پیشرفت سے مطمئن ہے۔ لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے چین کی سیاسی کارروائی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔
کڈلو نے کہا’’چین پہلے کے مقابلہ میں زیادہ فصل مثلاًمکئی ، سویابین اور زیادہ زرعی اجناس امریکہ سے خرید رہا ہے‘‘۔
امریکہ اور چین کے درمیان ٹیرف وار کے باجود جنوری میں تجارتی معاہدہ ہواتھا اور معاہدے کے کچھ ہی دنوں بعد ہی کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہوا تھا۔ تاہم ، ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شوگر کی خریداری صحیح سمت میں ہے۔
تاہم کڈلو کا کہنا تھا کہ انہیں لائٹ ہائزرنے بتایا ہے کہ چین نے اس سال امریکہ سے 2007 میں خریدی گئی اشیاء کی دوگنی مقدار خریدی ہے۔ لیکن سیاسی لحاظ سے یہ دونوں ممالک اب بھی الگ ہیں۔
انہوں نے کہا’’میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ وہ معاہدے کے تمام حصوں میں صحیح ہیں، ہمیں ابھی تک اس بارے میں معلوم بھی نہیں ہے جو بہت ہی اہم ایشوز ہیں ہیں۔