امریکی شخص گھر میں 124 زہریلے سانپوں کے درمیان مردہ پایا گیا

میری لینڈ ،جنوری۔امریکہ میں ایک شخص اپنے گھر میں مردہ پایا گیا ہے جس کے پاس درجنوں سانپ تھے جن میں سے زیادہ تر زہریلے ہیں۔امریکی ریاست میری لینڈ میں ہسمایوں نے اس شخص کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی جو اپنے گھر کے فرش پر پڑا تھا۔جب پولیس افسران گھر میں داخل ہوئے تو اْنھیں 124 سانپ ملے جن میں اڑدہا، کوبرا اور ناگ شامل تھے۔ ان میں سے بہت سے سانپ زہریلے تھے۔ان میں 14 فٹ لمبا برمی اڑدہا بھی تھا۔اگرچہ یہ سانپ ٹینکوں میں تھے پھر بھی سانپوں سے متعلق ماہرین کو طلب کیا گیا۔انچاس سالہ نامعلوم شخص کو موقع پر ہی مردہ قرار دیا گیا۔ موت کی وجہ کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ شک کرنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔قریبی چارلس کاؤنٹی اینیمل کنٹرول سینٹر شمالی کیرولائنا اور ورجینیا کے ماہرین کی مدد سے ان سانپوں کو منتقل کرنے اور اْنھیں دوبارہ بسانے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔میری لینڈ میں زہریلے سانپ رکھنا غیر قانونی ہے۔سینٹر کے ایک ترجمان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’تمام سانپوں کو ریاست سے باہر کی تنظیموں کے پاس مناسب اتھارٹی، پرمٹ اور لائسنس کے ساتھ رکھا گیا ہے۔‘اْنھوں نے مزید کہا کہ کچھ سانپوں کو ممکنہ طور پر منظور شدہ ہینڈلرز کے ذریعہ نجی طور پر گود لیا جائے گا۔

 

Related Articles