سوڈان: جنرل البرھان نے نئی حکومت میں 15وزیر مقرر کر دیے

خرطوم،جنوری۔سوڈان کی خودمختار کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے نئی عبوری حکومت میں 15وزیروں کو ذمہ داریاں تفویض کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔خود مختار کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ جنرل البرہان نے جمعرات کے روز ایک فیصلہ جاری کیا ہے جس میں متعدد شخصیات کو وزارتوں میں وزراء￿ کے کام سونپے گئے جو حسب ذیل ہیں:عثمان حسین عثمان – کابینہ امور کے وزیر، سفیر علی الصادق علی وزیر خارجہ، ابوبکر ابو القاسم عبداللہ ابو القاسم وزیر برائے شہری ترقی، سڑکیں اور پل، ڈاکٹر ابوبکر عمر البشریٰ احمد وزیر زراعت اور جنگلات، بتول عباس علام عواخ وزیر صنعت، آمال صالح سعد وزیر تجارت اور رسد، محمد عبداللہ محمود وزیر توانائی، انجینیر ضو البیت عبدالرحمٰن منصور وزیر آبپاشی اور آبی وسائل، عادل حسن محمد حسین وزر مواصلات، اور ڈیجیٹل تبدیلی ہوں گے۔احلام مدنی مہدی وزیر برائے سرمایہ کاری اور بین الاقوامی تعاون، ڈاکٹر ہیثم محمد ابراہیم وزیر صحت، سعاد الطیب حسن وزیر محنت اور انتظامی اصلاحات، عبد العاطی احمد عباس وزیر مذہبی امور واوقاف، ڈاکٹر جراہام عبدالقادر وزیر ثقافت و اطلاعات اور ایمن سید سلیم وزیر برائے کھیل اور نوجوانان مقرر کیے گئے ہیں۔امریکا نے گذشتہ روز سوڈان کو سویلین قیادت والی حکومت کی بحالی اور تشدد کے خاتمے تک اقتصادی امداد نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔خرطوم میں امریکی سفارت خانے نے جمعرات کو ایک بیان میں یہ انتباہ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ عوام کے امنگوں کے مطابق سول حکومت کے قیام تک سوڈان کوکسی قسم کی امداد بحال نہیں کی جائے گی۔یہ بیان امریکی معاون وزیرخارجہ مولی فی اور ہارن آف افریقا کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی ڈیوڈ سیٹرفیلڈ کے سوڈان کے دورے کے اختتام پرجاری کیا گیا ہے۔دونوں ایلچیوں نے خرطوم میں فوجی بغاوت مخالف مظاہروں کے دوران میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمایندوں سے ملاقات کی ہے۔

Related Articles