بیٹے کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ کی انسٹاگرام پر واپسی، مداح خوشی سے نہال

ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی طویل عرصے کے بعد دوبارہ انسٹاگرام پر واپسی ہوگئی جسے دیکھ کر ان کے مداح خوشی سے نہال ہوگئے۔ شاہ رخ خان نے گزشتہ برس ستمبر میں اپنے مداحوں کو ہندو مذہبی تہوار کے موقع پر مبارکباد دی تھی۔ تاہم اس کے بعد اکتوبر میں بیٹے آریان خان کی گرفتاری اور عدالتی معاملات میں مصروف رہنے والے شاہ رخ خان اس دوران سوشل ایپ پر کوئی پوسٹ نہیں کرسکے۔ اس مرتبہ بھی شاہ رخ نے ٹیلی ویڑن کمپنی کے اشتہار کو شیئر کیا، اس اشتہار میں ان کے ساتھ اہلیہ گوری خان نے بھی ماڈلنگ کی تھی۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس 2 اکتوبر کو آریان خان کی گرفتاری کے بعد سے شاہ رخ خان کافی پریشان نظر آئے تھے اور اس کے باعث انہوں نے اپنی فلموں کی شوٹنگ بھی مؤخر کردی تھی۔ خیال رہے کہ اس وقت شاہ رخ خان اپنی فلم پٹھان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں جان ابراہم، دیپیکا پڈوکون بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

Related Articles