بھارتی اداکار ہالی وڈ فلم کی شوٹنگ مکمل کرکے عمرہ ادا کرنے پہنچ گئے

مدینہ،جنوری۔بالی وڈ میں اپنے نام کا لوہا منوانے والے اور ترقی کی کئی منازل طے کرنے والے بھارت کے مسلمان اداکار علی فضل ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں۔علی فضل گذشتہ کئی ماہ سے اپنی ہالی وڈ فلم قندھار کی عکسبندی میں مصروف تھے جہاں سے فارغ ہوکر وہ پہلے مدینہ اور پھر مکہ پہنچے۔اداکار نے انسٹاگرام پر حرم شریف اور مدینہ کی کچھ جھلکیاں ایک خوبصورت ویڈیو کے طور پر شیئر کیں جس میں علی فضل ماسک پہنے احرام میں ملبوس دکھائی دیے۔علی نے پوسٹ پر طویل کیپشن بھی لکھا کہ پہلے مدینہ اور پھر مکہ آنا میری شوٹ ختم کرنے کا کتنا خوبصورت طریقہ ہے، سمجھتا ہوں کہ مجھے بے شمار نعمتوں سے نوازا گیا ہے۔اداکار نے اپنا یہ دورہ مرحوم نانا اور والدہ کے نام کیا اور کہا کہ ان کے جانے کا دکھ کبھی ختم نہیں ہوسکتا، یہ ایسا زخم ہے جس کا کوئی مرہم نہیں لیکن میں نے ان کے لیے دعا کی اور ناصرف ان کے لیے بلکہ اپنے آس پاس موجود ہر شخص کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔علی فضل کی پوسٹ پر جہاں ان کے مداحوں نے ان سے دعاؤں کی درخواست کی وہیں کچھ صارفین نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور کہا کہ اداکاری اسلام میں حرام ہے۔واضح رہے کہ اداکار علی فضل نے 2009 میں بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ‘3Idiots’ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا، اس کے بعد ان کی ویب سیریز مرزا پور کافی مقبول ہوئی۔سن 2015 میں علی فضل نے ہالی وڈ فلم ‘Furious 7’ میں گیسٹ اپیئرنس دی اور اب اداکار دو مزید ہالی وڈ فلموں ‘Death On The Nile’ اور ‘Kandahar’ میں دکھائی دیں گے۔

21 P.S.I. 40
Entertainment

Related Articles