مجھے بہت شرم آرہی تھی کیونکہ میرے والدین بھی وہاں موجود تھے لیکن

۔۔۔ پریانکا چوپڑا نے بالآخر فلم اعتراض میں اپنے کردار بارے خاموشی توڑ دی

ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ اداکارہ پریانیکا چوپڑہ نے بالآخر کئی سال بعد فلم اعتراض میں اپنے کردار بارے خاموشی توڑ دی اور بتایا کہ کس طرح 21سال کی عمر میں ان کی فلم کو منتخب کرنے کے طریقے کو مکمل طور پر بدل دیا۔انہوں نے بتایا کہ کس طرح لوگوں نے انہیں اس طرح کے کردار کو ادا کرنے سے روکا اور کہا کہ عوام ایسے کردار پسند نہیں کرتی۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق اداکارہ پریانیکا چوپڑہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس وقت ہیروئن کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا تھا کہ وہ صاف اور اچھی لڑکیاں ہوتی ہیں لیکن میرا کردار اس فلم میں اچھا نہیں تھا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ’’میں نہیں جانتی تھی کہ لوگ میرے اس کردار کے بارے میں کیا سوچیں گے ،کیا وہ مجھے دوبارہ ایک اچھی نظر سے دیکھ سکیں گے کیونکہ اگر کوئی ہیروئن اس طرح کا کردار ادا کرتی ہے تو پھر لوگ اس کے بارے میں کیا رائے رکھیں گے تاہم فلم کے متعلق لوگوں کی رائے دیکھ کر وہ حیران رہ گئی۔انھوں نے بتایا کہ ’’میں وہ دن کبھی نہیں بھول سکتی جس دن یہ فلم سینیما میں سکرین پر لگی تھی مجھے بہت شرم آرہی تھی کیونکہ میرے والدین بھی وہاں موجود تھے لیکن وہ وقت سب سے حیران کن تھا جب فلم ختم ہوئی اور سب لوگ کھڑے ہوئے اور میری طرف دیکھ کر تالیاں بجا رہے تھے ،یہ میرے لیے کافی پاگل کر دینے والا لمحہ تھا کیونکہ اس سے پہلے میں اپنا ذہن بنا چکی تھی کہ میں دوبارہ اس طرح کا کوئی کردار نہیں کروں گی۔یاد رہے کہ اداکارہ کو اس فلم کے لیے پہترین ولن کے لیے فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا۔اعتراض فلم کے ڈرایکٹر عباس مستان نے فلم میں اداکار اکشے کما ر اور اداکارہ کرینہ کپور کو مرکزی کردار میں کاسٹ کیا تھا۔پریانیکا چوپڑا کا کردار اس فلم ایسی لڑکی کا تھا جو کہ ایک بری شادی شدہ زندگی گزار رہی ہے اور اپنے پرانے دوست کے ساتھ پھر سے رشتہ بنانا چاہتی ہے، جب وہ اسے منع کرتا ہے تو وہ اس پر زیادتی کا الزام لگا دیتی ہے۔

Related Articles