سابق وزیر داراسنگھ ایس پی میں شامل

لکھنؤ:جنوری۔سوامی پرساد موریہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کو خیر آباد کہنے والے یوگی حکومت کے سابق وزیر دارا سنگھ چوہان نے اتوار کو سماج وادی پارٹی(ایس پی) کا دامن تھام لیا۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی موجودگی میں یہاں واقع ایس پی دفتر میں چوہان نے اپنے حامیوں کے ساتھ پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ اس موقع پر چوہان نے بی جے پی پر غریبوں کے ساتھ ناانصافی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں پانچ سال میں ضب سماج کے سبھی طبقات میں بے چینی شباب پر پہنچ گئی تو انہیں وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔انہوں نے اسے اپنی گھر واپسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار میں آنے کے لئے اپنے نعرے کے مطابق ساتھ تو سب کا لیا لیکن یوگی حکومت میں وکاس چند لوگوں کا ہی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت میں غریب عوام کو اناج۔راشن دے کر غلام بنانے کی سازش جاری ہے۔چوہان نے کہا کہ ریاست کے لوگ اب خود کو ٹھگنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسان کو آج اپنی فصل کی رکھوالی کے لئے پوس کی رات میں کھیت پر سونا پڑرہا ہے۔ ریزرویشن نظم کو ختم کر کے آئین کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔چوہان نے کہا کہ لوگ اب 10 مارچ کا انتظار کررہے ہیں جب وہ اکھلیش یادو کو وزیر اعلی بنتے دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں ہم پانچ سال تک انتظار کرتے رہے کہ دلت اور پسماندہ طبقات کا بھروسہ قائم ہوگا جب پوری ریاست میں عوام کے درمیان بے چینی اپنی شباب پر پہنچ گئی تو انہیں بی جے پی کو چھوڑنا ہی پڑا۔

Related Articles