سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینیئل بااخلاق اور مہمان نواز ہیں، میکا سنگھ

ممبئی ،جنوری۔ بولی وڈ کے نامور گلوکار میکا سنگھ نے حال ہی میں اداکارہ سنی لیون کے اخلاق اور مہمان نوازی سے متعلق بتایا کہ ایک بار انہیں رات کو پہنچنا تھا لیکن وہ صبح چار بجے سنی لیون کے گھر پہنچ پائے جہاں وہ اپنے شوہر سمیت اس وقت بھی منتظر تھیں اور خاطر تواضع میں کوئی کمی نہیں چھوڑی۔ کامیڈی پروگرام دی کپل شرما شو میں گلوکار نے بتایا کہ میں امریکی شہر لاس اینجلس کنسرٹ کے لیے گیا تھا تو سنی کے گھر بھی جانے کا سوچا، میں نے سنی کو فون پر بتایا کہ رات 11 یا 11:30 تک ان کے گھر پہنچوں گا، مجھے سنی لیون کے گھر جانے میں تاخیر ہوگئی اور میں صبح 4 بجے ان کے گھر پہنچا، سنی اور ان کے شوہر ڈینیئل نے اتنی رات ہوجانے کے باوجود میری خاطر مدارت میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔گلوکار کا کہنا تھا کہ سنی نے اس وقت میرے لیے پیزا بنایا اور ساتھ ہی انہوں نے کافی بھی بنائی، دونوں چیزیں انتہائی شاندار تھیں۔

Related Articles