نائجر: میئر کی گاڑی سے 200 کلوگرام کوکین برآمد

ابوجا،جنوری۔نائجر کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مقامی میئر اور اس کے ڈرائیور کو ملک کے شمال میں موجود صحرا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی گاڑی سے 200 کلوگرام کوکین برآمد ہوئی ہے۔اس کیس میں دو مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر نشہ آور چیز کو لیبیا لے جا رہے تھے۔نائجر میں ڈرگ پالیسنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ مغربی افریقی ملک میں کوکین کی پکڑی گئی سب سے بڑی کھیپ ہے۔ خیال رہے کہ ڈرگ سمگلنگ اور پولیس کی جانب سے ان کو پکڑے جانے کے واقعات اس خطے میں بہت عام ہوتے جا رہے ہیں۔نائجر سینٹرل آفس نے جو کہ ممنوعہ ادویات کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے موجود ہے، بدھ کو کہا کہ پولیس اس بات سے باخبر تھی کہ ایک بہت بڑی مقدار میں کوکین کو لیبیا لے جایا جا رہا ہے اور ہم اس کو فالو کر رہے تھے۔ادارے کے ترجمان نانا ایچاٹو نے کہا کہ پولیس کے مطابق دو جنوری کو کوکین کی 199 اینٹیں جن کا کل وزن 214 کلو گرام تھا فاچی کے علاقے میں پکڑی گئی۔بتایا گیا ہے کہ اس گاڑی نے فاچی سے نکل کر لبیا کے علاقے دیرکو کے ایک ٹاؤن کا رخ کیا تھا کہ اس اتوار کے روز وہاں روکا گیا۔مسٹر باکو کو کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ کوکین کی اتنی بڑی کھیپ پکڑی گئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ آگے یورپ تک پہنچائی جانی تھی جہاں اس کی اندازاً سٹریٹ ویلیو 19 ملین امریکی ڈالر ہے۔میئر اور ان کے ڈرائیور کو نائجر کے دارالحکومت میامی لے جایا گیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔فاچی اگادیز قصبے کے شمال میں تقریباً 400 کلومیٹر (250 میل) دور صحرائے ٹینیرے میں ایک نخلستان ہے۔ یہ نمک اور کھجور کے تجارتی مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے۔اس خطے کو مختلف قسم کی سمگلنگ کے لیے بطور راستہ استعمال کیا جاتا ہے۔ جیسے جنوبی امریکہ اور یورپ میں ڈرگ اور انسانوں کی سمگلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Related Articles