گلین میکسویل کو کورونا ہوگیا، میلبورن رینیگیڈز بھی زد میں

میلبورن،جنوری۔ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ گلین میکسویل میلبورن اسٹارز کے 13ویں کھلاڑی ہیں جن کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ادھر بگ بیش لیگ کی ایک اور ٹیم کورونا وائرس کی زد میں آ گئی ہے۔ میلبورن رینیگیڈز نے اسکواڈ کے ایک رکن کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی ہے۔اب تمام اسکواڈ کے پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے۔ میلبورن رینیگیڈز انتظامیہ نے بدھ کا ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا۔رینیگیڈز کا جمعرات کا میچ برسبین ہیٹ کے خلاف شیڈول ہے۔ دریں اثناء لیگ کے ڈیبیو میچ کے پہلے اوور میں 3 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کرنے والے محمد حسنین ایونٹ کا اگلا میچ پرتھ اسکارچرز کے خلاف نہیں کھیل سکیں گے، وہ کوئزلینڈ میں ایس او پیز کی وجہ سے ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

Related Articles