فی الحال میرا فوری شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تاپسی پنو

ممبئی ،جنوری۔ بولی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہاہے کہ صرف اس لئے کہ شادی کا سیزن چل رہا ہے تو میں بھی شادی کرلوں ،فی الحال میرا فوری شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں تاپسی پنوں نے کہا کہ مجھے شادی کی کوئی جلدی نہیں ، جب بھی میں شادی کروں گی وہ ایک پر سکون ماحول میں ہوگی۔تاپسی پنو نے کہا کہ شادی کے بعد کچھ بھی زیادہ نہیں بدلے گا اس لیے مجھے ابھی اس میں پھنسنے کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی۔اداکارہ نے کہا کہ میں آمید کرتی ہوں کے 2021 کے مقابلے میں 2022 کافی بہتر ہوگا ،لاک ڈاؤن کی وجہ سے پچھلے دو سال میرے لئے تھوڑے بے ترتیب سے رہے ہیں، میں اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے وقت نکالنے کی کوشش میں سیٹ کے اندر اور باہر بھاگتی رہی، اس نے میری جسمانی اور ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے اس لیے مجھے آمید ہے کہ 2022 زیادہ پرآمن ہوگا۔

 

Related Articles