اسٹاک مارکیٹ نے نئے سال کا پرتپاک خیرمقدم کیا

ممبئی ،جنوری۔اسٹاک مارکیٹ نے سال 2022 کو خوش آمدید کہتے ہوئے آج سال کے پہلے کاروباری دن سرمایہ کاروں کو مالا مال کر دیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 1.60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔بی ایس ای کا 30 شیئرز پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 919.40 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 59 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کر کے 59183.22 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 272.65 پوائنٹس چڑھ کر 17500 پوائنٹس کی سطح کو عبور کرکے 17625.70 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ بڑی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ چھوٹی اور درمیانی درجے کی کمپنیاں بھی دباؤ میں رہی جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 1.10 فیصد بڑھ کر 25013.30 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.19 فیصد بڑھ کر 29580.68 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔بی ایس ای میں شامل گروپوں میں سے ہیلتھ کیئر 0.21 فیصد کی گراوٹ کو چھوڑ کر باقی تمام سبز نشان میں رہے۔ اس میں بینکنگ 2.55 فیصد، فنانس 2.38 فیصد اور میٹل 2.12 فیصد برتری رہی۔ بی ایس ای میں شامل کمپنیوں میں سے 3698 کا کاروبار ہوا جن میں سے 2687 سبز نشان میں اور 874 سرخ نشان میں تھیں جبکہ 137 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Articles