اکشے کمار نے اترنگی رے میں بھی اپنا مشہور ڈائیلاگ دہرادیا
ممبئی،جنوری بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اکشے کمار نے ایک مرتبہ پھر اپنی نئی فلم میں مزاح سے بھرپور یادگار ڈائیلاگ دہرادیا۔ حال میں ریلیز ہونے والی فلم اترنگی رے میں اکشے کو کمار کو یہ ڈائیلاگ دہراتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ ایکشن کے ساتھ ساتھ کامیڈی میں بھی نام کمانے والے اکشے کمار نے فلمی کیریئر کی ہر دور میں خود کو منوایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے ڈائیلاگز مداحوں کے ذہنوں میں آج بھی موجود ہیں۔ اکشے کا فلم ’افلاطون‘ اور ’ہیرا پھیری‘ کا ڈائیلاگ "بی کیٹیگری کے سی کلاس لوگ” ایک مرتبہ پھر مداح بڑے پردے پر سن رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے اکشے کمار کی فلموں کے ان تینوں کلپس کو شیئر کیا گیا ہے۔اس پر ایک نے لکھا کہ یہ سپر لائنز ہیں، تو دوسرے نے لکھا کہ یہ ٹرینڈ ایک مرتبہ پھر واپس آگیا ہے۔