بچوں کو اعلی تعلیم ضرور دیں:عزیز قریشی

سیتاپور:دسمبر۔اترپردیش و اتراکھنڈ کے سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی نے بچوں کو اعلی تعلیم دینے کی تلقین کرتےہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم سے سماج ترقی کرتا ہے اور ملک ترقی کے راستے پر لگاتار آگے بڑھتا رہتا ہے۔اسلام میں حصول علم کے لئے وارد احکامات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلام میں حصول علم کو ضروری قرار دیتےہوئے گود سے گور تک علم حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس بات کو دھیا ن میں رکھتےہوئے ہمیں اپنے بچوں کی پرورش کرنی چاہئے۔سابق گورنر اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے ذریعہ منعقد ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے پہنچے تھے۔اس موقع پرڈاکٹر قریشی نے کہا کہ ہندوستان کی ساجھا وراثت ہم سب کی ’دھروہر‘ ہے۔ اس کی حفاظت اورترقی کے لئے ہمیشہ کی طرح ہمیں بقدر ضرورت قربانی دیتے رہنا ہے۔ تعلیم ایک ایسا ذریعہ ہے جو سماج کو اونچائیوں تک لے جاتا ہے۔ہمارے بزرگوں نے تعلیم کی بدولت ہی پوری دنیا میں ہندوستان کا نام روشن کر کے اعلی مقام حاصل کیا تھا۔

Related Articles