ملک بھر میں کوروناکے 58 ہزار سے زائد نئے معاملے

نئی دہلی، جنوری۔ ملک میں کورونا نے ایک بار پھر تباہی مچانا شروع کر دیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 58 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے فعال کیسوں کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔اس دوران منگل کو 96 لاکھ 43 ہزار 238 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور بدھ کی صبح 7 بجے تک موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک 147 کروڑ 72 لاکھ آٹھ ہزار 846 ویکسین دی جا چکی ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58,097 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 50 لاکھ 18 ہزار 358 ہو گئی ہے۔ نئے معاملوں میں اضافے کے ساتھ فعال معاملوں کی تعداد دو لاکھ 14 ہزار 4 ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 534 مریض انتقال کر چکے ہیں جس کے ساتھ ہی اس بیماری سے وفات پانے والوں کی تعداد چار لاکھ 82 ہزار 551 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 389 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک 3 کروڑ 43 لاکھ 21 ہزار 803 افراد کورونا سے نجات پاچکے ہیں۔ اسی مدت میں 13 لاکھ 88 ہزار 647 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ٹیسٹوں کی کل تعداد 68 کروڑ 38 لاکھ 17 ہزار 242 ہو گئی ہے۔ملک میں فعال معاملات کی شرح 0.61 ہے اور صحت یابی کی شرح 98.01 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.38 فیصد ہے۔دوسری طرف، 23 ریاستوں میں 2135 لوگ کووڈ کے اومیکرون ویرینٹ سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 653، دہلی میں 464 اور کیرالہ میں 185 معاملے ہیں۔ جب کہ اومیکرون کے انفیکشن سے 828 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت مہاراشٹر میں ملک میں سب سے زیادہ فعال معاملے ہیں۔مہاراشٹر کے بعد مغربی بنگال دوسرے اور کیرالہ تیسرے نمبر پر ہے۔ مغربی بنگال میں مذکورہ مدت کے دوران کورونا کے 5289 فعال کیسوں میں اضافے کی وجہ سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 25475 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 16 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 19810 ہو گئی ہے۔کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا فعال معاملوں کی کل تعداد 824 بڑھ کر 20877 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 2363 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5189100 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 453 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 48637 ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران قومی راجدھانی دہلی میں 3903 فعال معاملوں کے اضافے کی وجہ سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 14889 ہو گئی ہے۔ دارالحکومت میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1423699 ہو گئی ہے۔ اس دوران اس مہلک وائرس سے مزید تین مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار 113 ہو گئی ہے۔جنوبی ہندوستان کے تمل ناڈو میں 2048 تک فعال معاملے بڑھ کر 12412 ہو گئے ہیں اور نو مزید مریضوں کی موت سے مہلوکین کی تعداد 36,805 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2706370 مریض انفیکشن سے نجات پاچکے ہیں۔کرناٹک میںفعال معاملے 2187 بڑھ کر کل 13561 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 38355 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 2961410 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں فعال معاملے 238 بڑھ کر 1516 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2061927 ہو گئی ہے، جب کہ ایک اور مریض کی موت سے مہلوکین کی تعداد 14499 ہو گئی ہے۔تلنگانہ میںفعال معاملے 4858 ہیں، جب کہ اس عرصے کے دوران مزید دو مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4033 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 675132 لوگوں کو اس وبا سے نجات ملی ہے۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فعال معاملے 328 بڑھ کر 2162 ہو گئے ہیں اور کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر 139976 ہو گئی ہے جب کہ مہلوکین کی تعداد 553 ہو گئی ہے۔چھتیس گڑھ میں کورونا کے 1035 فعال معاملوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 2977 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 993932 ہو گئی ہے اور اس دوران مزید 3 کورونا مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 13604 ہو گئی ہے۔پنجاب میں کورونا کے 945 فعال معاملے کے اضافے سے مجموعی تعداد 2686 ہو گئی ہے اور انفیکشن سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 587588 ہو گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 16653 ہو گئی ہے۔اتر پردیش میں کورونا کے فعال معاملے 912 سے بڑھ کر 3173 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1688007 ہو گئی ہے، جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 22,916 ہے۔

Related Articles