اکشے کمار آئندہ برس 2000 کروڑ کمانے والے ہیں؟

ممبئی،دسمبر۔سپر اسٹار بھارتی اداکار اکشے کمار آئندہ برس اپنے پروجیکٹس سے 2 ہزار کروڑ روپے کمانے والے ہیں، جنہیں وہ قابلِ اعتماد نہیں سمجھتے۔فلم سوریاونشی کی کامیابی کے بعد آئند برس کے لیے فلم اور ویب سیریز سمیت اکشے کے 7 سے 8 پروجیکٹس ہیں جو تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق اکشے کمار ان پروجیکٹس کی اسکریننگ سے 2000 کروڑ روپے کمائیں گے۔ تاہم اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اکشے کمار نے اس کمائی کو قابلِ اعتماد قرار نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے 2022 اچھا سال گزرنے والا ہے لیکن گزشتہ 2 سالوں نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ کچھ بھی قابلِ اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، کیونکہ ممکنہ طور پر آئندہ برس ہم ان ہی دنوں میں باکس آفس اعداد و شمار پر بات کر رہے ہوں گے۔ خیال رہے کہ اکشے کمار کی فلم سوریا ونشی نے کورونا وائرس کے باعث مکمل طور پر تھیٹرز نہ کھلنے کی وجہ سے امید سے کم کمائی کی ہے، تاہم اب تک اس نے 200 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔ان کی آئندہ آنے والی فلم ٹھیٹر کی جگہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جارہی ہے جس میں وہ سارہ علی خان اور دھنوش کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

 

Related Articles