کترینہ کیف کی نئی پڑوسن انوشکا شرما نے میڈیا کا کیوں شکریہ ادا کیا ؟

ممبئی،دسمبر۔بھارتی معروف اداکارہ انوشکا شرما کی جانب سے سوشل میڈیا پر مین اسٹریم میڈیا اور فوٹوگرافرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔انوشکا شرما نے گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک نوٹ لکھا جس میں اْن کا اپنی بیٹی کی تصویریں شائع نہ کرنے اور نجی زندگی کا احترام کرنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔نوبیاہتا اداکارہ کترینہ کیف کی نئی پڑوسن انوشکا شرما کا اپنی انسٹا اسٹوری پر کہنا تھا کہ ’بطور والدین انہوں نے اپنی بیٹی وامیکا کی تصویروں کو منظر عام پر نہ لانے کی درخواست کی تھی، اس درخواست کا میڈیا کی جانب سے احترام کیا گیا جو اْنہیں اچھا اقدام لگا ہے۔‘اْن کا کہنا تھا کہ ’بطور والدین انہوں نے تہیہ کیا ہے کہ وہ وامیکا کو منظر عام پر نہیں لائیں گے مگر نہ چاہتے ہوئے بھی وامیکا لوگوں کی نظروں میں آ جاتی ہے۔‘اس اسٹوری میں انوشکا شرما کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ مین اسٹریم میڈیا، فوٹو گرافرز اور عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں کہ جنہوں نے اْن کی درخواست کا احترام کرتے ہوئے وامیکا کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کیں، وہ مستقبل میں بھی ایسے ہی سنجیدہ رویئے کی امید رکھتی ہیں۔‘انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ’ہر کسی کو اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزارنے کا حق حاصل ہے، وہ امید کرتی ہیں کہ آئندہ بھی اْن کے فینز اور فالوورز اْن کی نجی زندگی کا احترام کریں گے۔‘

 

Related Articles