ڈانسنگ اسٹار کے طور پر شناخت بنائی گووندا نے

ممبئی، دسمبر۔ بالی ووڈ میں گووندا کا نام ایک ایسے اداکار کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے ڈانسنگ اسٹائل اور کامیڈی سے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص پہنچان بنائی۔گووند 21 دسمبر 1963 میں ایک ایسے خاندان میں پیدا ہوئے جن کا تعلق فلموں سے رہا۔ ان کے والد ارون آہوجہ اداکار جبکہ ماں نرملا دیوی چالیس کی دہائی میں اداکارہ کے طور پر فلموں میں کام کیا کرتی تھیں۔ بچپن سے ہی گووندا بھی اداکارہ بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے۔گووندا نے اپنی فلمی کیرئیر کی شروعات 1986 میں ریلز فلم الزام سے کی۔ اس فلم میں ان پر ایک نغمہ فلمایا گیا تھا ’اسٹریٹ ڈانسر‘ کافی پسند کیا گیا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد گووندا کی شبیہ ایک ڈانسر کے طور پر بن گئی اور ہدایت کاروں نے ان کی اسی شبیہ کو اپنی فلموں میں پیش کیا۔فلم الزام میں گووندا کی جوڑی نیلم کے ساتھ بہت پسند کی گئی تھی۔ اس فلم کے بعد نیلم اور گووندا نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ ان فلموں میں لو-86 ، خودغرض، ہتیا، سندور ، فرض کی جنگ ، طاقتور اور دو قیدی شامل ہیں۔کرشمہ کپور کے علاوہ گووندا کی جوڑی کیمی کاٹکر، روینہ ٹنڈن، اور شلپا شیٹی کے ساتھ بھی پسند کی گئی۔فلموں میں متعدد رول ادا کرنے کے بعد گووندا نے سماجی فلاح کے لئے سیاست میں قدم رکھا اور 2004 میں کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑکر لوک سبھا رکن بنے۔سال 2007 میں ریلیز فلم پارٹنر کی کامیابی کے بعد گووندا ایک مرتبہ پھر سے اپنی پہنچان بنانے میں کامیاب ہوئے۔گووندا نے اپنی تین دہائیوں پر مشتمل فلمی کریئر میں تقریباً 165 فلموں میں کام کیا۔ گووندا نے تجارتی طور پر کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے جیسا کہ آنکھیں (1993)، راجا بابو (1994)، قلی نمبر 1 (1995)، ہیرو نمبر 1 (1997) اور حسینہ مان جائے گی (1999) وغیرہ سر فہرست ہیں۔ انہوں نے فلم حسینہ مان جائے گی کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین مزاحیہ اداکار اور فلم ساجن چلے سسرال کے لیے فلم فیئر خصوصی اعزاز حاصل کیا۔ علاوہ ازیں کچھ قابل ذکراہم فلموں میں لو-86 ، جیتے ہیں شان سے، ہتیا، گھر گھر کی کہانی، جنگ باز، جیسی کرنی ویسی بھرنی، گھرانہ، ہم، بھابھی، گیمبلر، بھاگم بھاگ وغیرہ شامل ہیں۔

Related Articles