6شہروں سے ہوائی مسافر سروس پر پابندی میں 31اگست تک توسیع

کلکتہ,کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کے 6شہروں سے کلکتہ ائیر پورٹ تک مسافرجہاز سروس پر پابندی کو 31جولائی کو توسیع کردیا گیا ہے۔اس سے قبل دہلی، ممبئی، پونے، چنئی، ناگپور اور احمد آبادسے کلکتہ ائیر پور تک مسافر جہاز سروس کو 15اگست تک پابندی عاید کردی گئی ہے۔
وزارت ہوائی بازی کے سیکریٹری پی ایس کھرولا کو خط لکھتے ہوئے ریاستی داخلہ سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے نے کہا کہ میں آپ کو اطلاع دیتا ہوکہ 6شہروں سے کلکتہ ائیر پورٹ تک 31اگست 2020تک ہوائی مسافر جہاز سروس کو بند کردیا گیا ہے۔پہلے6جولائی کو 6شہروں سے ہوائی جہاز سروس کو 14دنوں کیلئے بند کیا گیا تھا۔اس کے بعد 31جولائی کو توسیع کردیا گیا اس کے بعد 15اگست توسیع کیا گیا ہے اور اب 31اگست تک توسیع کردیا گیا ہے۔

Advertisement

Related Articles