سعودی ولی عہد کی جنرل مطلق بن سالم الازیمع سے ملاقات

ریاض،دسمبر۔سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل مطلق بن سالم الازیمع کے ساتھ ملاقات میں ان کو نئے عہدے کا اعزاز دیا۔ایوان شاہی سے جاری ہونے والے فرمان کے مطابق مطلق بن سالم الازیمع کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر مشترکہ افواج کا کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے نئے عہدے پر جنرل مطلق الازیمع کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔مشترکہ افواج کے کمانڈر جنرل مطلق الازیمع نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Related Articles