کمنز نے ایشز سیریز کے پہلے میچ کے لیے آسٹریلین الیون کی تصدیق کی

برسبین،  دسمبر۔ ٹم پین کی جگہ آسٹریلیائی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بنائے گئے پیٹ کمنز نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کی تصدیق کر دی ہے۔ کمنز نے اتوار کو گابا میں بدھ سے شروع ہونے والے پہلے ایشز ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پانچویں نمبر پر ٹریوس ہیڈ بلے بازی کریں گے، جبکہ بالنگ اٹیک میں مچل اسٹارک کو جگہ ملی ہے۔ دوسری جانب انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ابھی پلیئنگ الیون کا انکشاف نہیں کیا۔ روٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ہمارے پاس میز پر تمام متبادل موجود ہیں، لیکن ہم ابھی کسی ٹیم کا نام نہیں بتا رہے ہیں۔ ہمیں یہ اندازہ لگانا ہوگا کہ یہ پچ اگلے چند دنوں میں کیسے بدلتی ہے، لیکن یہ اسپن کھیلنے کے لئے بہترین جگہ ہے۔ یہ ایک فیصلہ ہے جس پر ہم غور کریں گے، لیکن ہم فی الحال کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں‘‘۔ واضح رہے کہ ٹم پین نے گزشتہ دو دنوں سیکسٹنگ اسکینڈل کے بعد آسٹریلیا کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑ دی تھی۔ پین کے استعفیٰ کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے فاسٹ بالر پیٹ کمنز کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جب کہ اسٹیو اسمتھ کو نائب کپتان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کمنز کافی عرصے تک ٹیم کے نائب کپتان رہے ہیں۔ پین کو ایشز سیریز کے لیے بھی منتخب نہیں کیا گیا ہے۔
پہلے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی ٹیم
پیٹ کمنز (کپتان)، اسٹیو اسمتھ (نائب کپتان)، مارکس ہیرس، ڈیوڈ وارنر، مارنس لیبوشانے، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری (وکٹ)، مچل اسٹارک، ناتھن لیون، جوش ہیزل ووڈ۔

Related Articles