ایشیا کپ کی تاریخوں میں ردو بدل پر غور

ایشین کرکٹ کونسل،جولائی۔سری لنکا سے ایشیا کپ یو اے ای منتقل ہونیکے بعد ایونٹ کی تاریخوں میں ردو بدل پرغور کیا جارہا ہے۔ایشیاکپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہے اور ایونٹ یو اے ای میں ہوگا، سری لنکا کرکٹ نیحالات کے باعث ایشیا کپ ملک میں نہ کرانیکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ سری لنکا کرکٹ، ایشین کرکٹ کونسل اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے درمیان بات چیت جاری ہے، تینوں فریقین باہمی مشاورت سے شیڈول کو حتمی شکل دینیمیں مصروف ہیں جب کہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے ایونٹ جلد شروع کرنیکی تجویز دی ہے۔ذرائع کے مطابق ایشیاکپ 24 اگست سے10 ستمبر تک کرانے کی تجویز بھی سامنیآئی ہے جب کہ اعلان کردہ تاریخوں کے مطابق ایشیاکپ 27 اگست سے11 ستمبر تک کھیلا جانا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تینوں فریقین اگلے دو سے تین روز میں تمام معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے پرامید ہیں۔

Related Articles