شاہ رخ خان کا مشہور گانا ’چھیاں چھیاں‘ نئے انداز میں

ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی فلم’ دل سے‘ کا مشہور گانا’ چھیاں چھیاں‘ نئے انداز میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیاہے۔شاہ رخ خان کے مداحوں نے ان کے 1998 کی فلم ’ دل سے‘کے مشہور گانے’چھیاں چھیاں‘ کی دوبارہ نئے انداز میں ایک ویڈیو بنائی ہے، جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہیکہ کچھ نوجوان لاس انجلیس میں پارکنگ میں کھڑی ہوئی ایک گاڑی پر چڑھ کر مشہور گانے’چھیاں چھیاں‘ پر ڈانس کررہے ہیں۔خیال رہے کہ اس گانے کو اصل میں چلتی ہوئی ٹرین کے اوپر ڈانس کرتے اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ ملائکہ اروڑا پر فلمایا گیا تھا۔ اس گانے کے ڈانس اسٹیپس آج بھی نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں۔فلم ’دل سے‘ میں شاہ رخ اور منیشا کوئرالہ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ 1998 میں جب فلم ریلیز ہوئی تھی تو اداکاروں کو سامعین اور ناقدین کی طرف سے یکساں مثبت ردِ عمل ملا تھا۔ ’چھیاں چھیاں‘ کے علاوہ بھی اس فم کے کئی گانے بہت مقبول ہوئے، جن میں ’سترنگی رے‘ اور فلم کا ٹائٹل سانگ شامل ہے۔

Related Articles