یجویندر چہل نے کوریوگرافر دھن شری سے منگنی کی

نئی دہلی، ٹیم انڈیا کے لیگ اسپنر یجویندر چہل نے کوریوگرافر دھن شری ورما سے منگنی کرلی ۔ انہوں نے انسٹاگرام میں ایک پوسٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی ہے۔

چہل نے منگنی کے فوٹو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے کنبے کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کے لئے ہاں کہا۔ان کی منگیتر دھن شری کوریوگرافر ہونے کے ساتھ ہی ڈاکٹر اور یو ٹیوبر بھی ہیں۔
ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی ، سلامی بلے باز شکھر دھون ، ٹیم انڈیا کے فیلڈنگ کوچ روی شری دھر ، اسپنر واشنگٹن سندر اور تیزگیندباز بھونیشور کمار نے چہل کو مبارکباد دی۔

وراٹ نے چہل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’ آپ دونوں کو بہت مبارکباد، بھگوان آپ دونوں کو ہمیشہ خوش رکھے۔ سہواگ نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’ واہ چہل ، آپ نے بحران کو موقع میں تبدیل کردیا۔ بہت بہت مبارکباد۔

Related Articles