صنعتوں کو خواہش مند اضلاع پر توجہ دینی چاہئے: گڈکری

نئی دہلی: بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ہفتے کے روز تاجروں سے معیشت کی ترقی میں تعاون دینےکی اپیل کی اور کہا کہ صنعتوں کو 115 ضرورت مند اضلاع پر توجہ دینی چاہئے۔
مسٹر گڈکری نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کی انڈیا ایٹ 75 سمٹ:مشن 2022 کو ویڈیو کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے 115 خواہش مند اضلاع میں چھوٹی صنعتوں کو فوری طور پر فروغ دینا ضروری ہے۔ معیشت میں ان اضلاع کی شراکت داری نہ ہونے کے برابر ہے، لیکن اگر ان کا بھی خیال رکھا جائے تو ان میں بہت زیادہ امکانات موجود ہیں۔ ان اضلاع میں سرمایہ کاری کرکے روزگار کے بڑے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔
مسٹر گڈکری نے کہا کہ حکومت چھوٹی صنعتوں کو مالی امداد فراہم کرانے کے لئے ایک اسکیم پر کام کر رہی ہے، اس سے مینوفیکچرنگ اور خدمات دونوں شعبے کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے صنعت سے معیشت کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لئے تجاویز اور مشورے دینے کی اپیل کی اور کہا کہ حکومت اس کی پوری مدد کرے گی۔

Related Articles