چنئی ہوائی اڈے پر طیاروں کی آمد و رفت شام 6 بجے تک بند رہے گی

چنئی، نومبر۔ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نے جمعرات کو کہا کہ چنئی ہوائی اڈے پر شدید بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے پروازوں کی آمد و رفت شام 6 بجے تک معطل کر دی گئی ہے ۔ جبکہ دو بین الاقوامی پروازیں منسوخ اورچھ گھریلوں پروازوں کا روٹ تبدیل کیا گیا ہے ۔اے اے آئی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ مسافروں کی حفاظت اور تیز ہواؤں کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم ہوائی اڈے سے پروازوں کی روانگی جاری رہے گی ۔ دریں اثنا شدید بارش کی وجہ سے آج چنئی سے آٹھ بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ہوائی اڈے کے ذرائع نے بتایا کہ دبئی اور شارجہ سے چار پروازیں، جن کی بعد میں آمد اور روانگی ہونی تھی، شدید بارش اور تیز ہواؤں کے باعث منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ حکام نے شدید بارش اور خراب وزیبلٹی کے باعث چھ طیاروں کا روٹ تبدیل کیا گیا ہے ۔ وہیں ممبئی اور نئی دہلی سے آنے والی دو پروازوں کو حیدرآباد اور بنگلور بھیج دیا گیا ہے ۔ جس کے بعد کوچی، ممبئی، دہلی اور مدورائی سے آنے والی پروازیں بھی ہوائی اڈے پر موسم خراب ہونے کی وجہ سے نہیں اتر سکیں۔

Related Articles