بی ایس پی سے نکالے گئے لوگوں کو جگہ دینا ایس پی کی زوال کی وجہ بنے گا:مایاوتی

لکھنؤ:نومبر۔ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے آج کہا کہ ان کی پارٹی سے نکالے گئے لوگوں کو جگہ دینے سے سماج وادی پارٹی(ایس پی) میں عدم اطمینان زور پکڑ رہا ہے جو آخر میں بڑے نقصان کی وجہ بنے گا۔محترمہ مایاوتی نے اتوار کو ٹوئٹ میں لکھا بی ایس پی و دیگر مخالف پارٹیوں سے بھی نکالے گئے لوگوں کو ایس پی میں شامل کئےجانے سے اس پارٹی کا کنبہ و عوامی حمایت وغیرہ بڑھنے والا نہیں ہے بلکہ اس سے یہ اور بھی کم ہوتا و کمزور ہوتا ہوا ہی چلا جائےگا۔انہوں نے کہا ایس پی کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ایسے مفاد پرست و دلبدلو قسم کے لوگوں کو لینے سے ان کی خود کی اپنی پارٹی میں ٹکٹ حاصل کرنے والے لوگ ابھی کافی غصے میں ہیں۔ جن میں زیادہ تر بی ایس پی کے رابطے میں ہیں ۔ ویسے بھی انتخابات میں اندر اندر اس پارٹی کو کافی نقصان پہنچنے والاہے۔ایس پی میں غیر مطمئن لیڈروں کو بی ایس پی میں جگہ دینے کے امکانات کو بے بنیا بتاتے ہوئے انہوں نے کہا بی ایس پی کے لوگ ایسے میں دوسری پارٹیوں کے اراکین و دیگر لوگوں کے ٹکٹ کٹنے پر انہیں اپنی پارٹی سے ٹکٹ دلانے سے ضرور پرہیز کریں اور ان کی جگہ پر اپنی پارٹی کے لوگوں کو ہی ٹکٹ دینے پر زیادہ زوردیں تو یہاں انتہائی مناسب ہوگا۔

 

Related Articles