رائے بریلی:بس۔ٹرکٹر ٹرالی کی ٹکر، ایک کی موت، کئی زخمی

رائے بریلی:نومبر۔اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے بچھراواں علاقے میں دیر رات تقریبا نو بجے روڈ ویز بس اور اینٹ لدی ٹرکٹر۔ ٹرالی کی آمنے سامنے سے ہوئی ٹکر میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ بس میں سوار تقریبا دو درجن افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کی دیر رات تقریبا نو بجے بچھراواں لال گنج راستے پر اس وقت پیش آیا جب روڈ ویزبس اور ٹرکٹر ۔ٹرالی کی آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں ایک نوجوان اجول ولد سریش موریہ(20) کی موت ہوگئی جبکہ بس میں سوار سریندر، الپیش، اجئے اور رائے بریلی باشندہ ونود شدید طور سے زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ان کے علاوہ انوراگ،سچن، رجنیش، آر کے سنگھ سمیت کئی دیگر افراد بھی اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔موصول اطلاع کے مطابق بس لکھنؤ سے چل کر بچھراواں ہوتے ہوئے لال گنج جارہی تھی کہ اچانک نندا کھیڑا کے نزدیک ایک تیز دھماکے سے سامنے سے آرہی ٹرکٹر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ بس سوار افراد ایک دوسرے کے اوپر گر گئے اور زخمیوں کے کپڑے خون سے لال ہوگئے۔ ڈی ایم مالا شریواستو سمیت ضلع کے اعلی افسران بھی زخمی کو دیکھنے اسپتال پہنچ گئے اور حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سبھی زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔

Related Articles