موریا دربار بستر کی ترقی پر بحث کے لئے ایک معنی خیز جگہ ہے: بھوپیش بگھیل

جگدل پور، اکتوبر۔چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے کہاکہ موریا دربار بستر کی ترقی پر بحث کے لئے ایک معنی خیز جگہ ہے۔ اس دربار میں کی گئی مانگیں پوری ہوتی ہیں۔ وزیراعلی مسٹر بگھیل نے عالمی شہرت یافتہ تاریخی دسہرہ کے تحت سرہاسار میں آج منعقدہ موریا دربار میں یہ بات کہی۔ موریا دربار میں مسٹر بگھیل کا استقبال مانجھی۔چالکیوں کی طرف سے روایتی پگڑی پہناکر کیا گیا۔ انہوں نے بستر کے دسہرہ کے انعقاد کرنے والی بستر دسہرہ کمیٹی کے تمام اراکین کو مبارکباد دی۔اس موقع پر انہوں نے عوامی نمائندوں کی طرف سے کی گئی مانگ کو پورا کرتے ہوئے ٹیمپل کمیٹی کے لئے ایک کلرک اور ایک چپڑاسی کی بھرتی کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہاں واقع سرکاری انجینئرنگ کالج کا نام ویر جھاڑا سرہا کے نام پر کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے دنتیشوری مندر میں جدید جیوتی کمرے کی تعمیر کا بھی اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بستر دسہرہ کی کئی خصوصیات ہیں جس کی وجہ سے ملک و بیرون ملک کے لوگ ہر سال اس میں شامل ہونے کے لئے بستر آتے ہیں۔ انتظامیہ اور بستر کے لوگوں کے تعاون سے 75دنوں تک یہ پروگرام چلتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چھتیس گڑھ ریاست کی تعمیر کے پیچھے اپنی ثقافت اور روایات کو بچائے رکھنے کی فکر بھی ایک بڑی وجہ تھی۔ آج ہم لوگ اسی سمت میں ترجیحی بنیاد پر کام کررہے ہیں۔ وزیراعلی نے کہاکہ موریا دربار کی اپنی شاندار تاریخ رہی ہے۔ اس میں شامل ہونا میرے لئے خوش نصیبی کی بات ہے۔ یہ موریا دربار ہماری ثقافت اور جمہوری روایات کی خوبصورت مثال ہے۔ اس موریا دربار میں راجہ، عوام، حکام، ملازم سب مل بیٹھ کر بات چیت کرتے ہیں۔ گاوں سماج کے مسائل پر بات کرتے ہیں۔ اب تک جو ترقی ہوئی ہے اس پر بات کرتے ہیں اور مستقبل میں کس طرح ترقی کرنی ہے اس کا منصوبہ بھی بناتے ہیں۔آج میں اس دربار میں آپ لوگوں کو یقین دلاتا ہے ہوں کہ ترقی، اعتماد اور سیکورٹی کی پالیسی پر چلتے ہوئے ہم نے جس خوبصورت، خوشگوار اور خوشحال بستر بنانے کا وعدہ کیا ہے اس سمت میں اسی طرح ایمانداری سے کام کرتے رہیں گے۔

 

Related Articles