ترقیاتی کاموں کے ساتھ مافیاوں کا خاتمہ کیا:یوگی

دیوریا:فروری۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو کہا کہ ان کی حکومت نے گذشتہ پانچ سالوں میں ریاست کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کے ساتھ غنڈوں اور مافیاوں کا صفایا کر کے نظم ونسق کا راج قائم کیا ہے۔دیوریا سے 25کلو میٹر دور رودر پور اسمبلی کے چھپولی گاؤں میں ایک انتخابی ریلی سے خظاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ سال 2017 سے پہلے ریاست میں غنڈہ راج قائم تھا۔ اس حکومت میں غریبوں کے اناج پر ڈاکہ ڈالہ جاتا تھا۔ بی ایس پی اور ایس پی کی حکومتوں میں ریاست فسادات کی زد میں رہتا تھا جبکہ آج بی جے پی حکومت میں غنڈے، مافیا یا تو ریاست سے نقل مکانی کر گئے یا اپنے حقیقی جگہ جیل میں ہیں۔ بی جے پی حکومت نے آج ریاست کو فساد سے پاک اور بے خوف ماحول دینے کا کام کیا ہے۔سماج وادی پارٹی(ایس پی) پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے میعاد کار میں ریاست میں تقریبا سات سو فسادات ہوئے تھے جبکہ بی جے پی حکومت میں ایک بھی فساد نہیں ہوا۔ بی جے پی سماجی انصاف کی بنیاد پر کام کرنے والی پارٹی ہے۔ بی جے پی’سب کا ساتھ، سب کا وشواس‘ کے منتر پر کام کرنے والی پارٹی ہے۔ اس کورونا بحران میں مرکز و ریاست کی حکومت نے غریبوں کو مفت میں راشن اور کورونا ویکسین لگا کر شہریوں کی زندگی بچانے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی حکومت ہوتی تو کورونا کا ٹیکہ مفت میں نہیں ملتا اور نہ ی مفت راشن ملتا۔یوگی نے کہا کہ بی جے پی ترقی کے لئے کام کرنے والی پارٹی ہے اور بی جےپی حکومت نے ریاست کے غریبوں،خواتین، کسانوں کی فلاح اور ترقی کے لئے اپنے گذشتہ پانچ سالہ میعاد کار میں لگاتار کام کیا ہے۔

 

Related Articles