ٹیکساس کے مال میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک
واشنگٹن، مئی۔ امریکہ میں ٹیکساس کے ایلن کے ایک شاپنگ مال میں ہفتہ کو ہوئی فائرنگ میں کم از کم نو افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔سی بی ایس نیوز نے ایلن فائر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ایلن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ہفتے کے روز ٹویٹر پر کہا کہ ایلن پریمیم آؤٹ لیٹس میں فائرنگ سے نو افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔سی بی ایس نے بعد میں ہفتہ کوایلن فائر ڈیپارٹمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی کہ فائرنگ کے مقام پر سات افراد مردہ پائے گئے۔ نو زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا، لیکن دو افراد بعد میں اسپتال میں دم توڑ گئے۔فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے جبکہ چار کی حالت مستحکم ہے۔