جمہوریت کے مندربحث و مباحثہ کے لئے ہیں،خلل اندازی کے لئے نہیں:دھنکھڑ
میرٹھ:مارچ۔نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھن کھڑ نے راجیہ سبھا میں بار بار ہونے والی خلل اندازی، شوروشرابہ پر ہفتہ کو فکر کر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے مندر بحث،گفتگو،چرچا اور غورو فکر کے لئے ہوتے ہیں۔اور اس میں اراکین کا رویہ مثالی ہونا چاہئے۔چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں منعقد آیوروید مہاسمیلن سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا جمہوری اقدار بہت اہم ہیں۔ ہم جمہوریت کے وصولوں کی توہین نہیں ہونے دے سکتے۔ کیونکہ ہم دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہیں ۔دھن کھڑ نے مہاسمیلن میں موجود آیوروید چاریوں سے کہا کہ ایسی دوا بنائیں کہ گھر کا وقار قائم رہے جو ان کا سب سے بڑا درد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی، راجیہ سبھا اور لوک سبھا سمیت جمہوریت کے مندروں کے اراکین کا رویہ مثالی ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا وہ جگہ بحث،تبادلہ خیال،و غوروخوض کے لئے جہاں کوئی خلل اندازی اور بدامنی نہیں ہونی چاہئے۔ یہ تبھی رکے گا جب آپ ایسے لوگوں کے خلاف کھڑے ہونگے جو بدامنی اور خلل اندازی پیدا کرتے ہیں۔ہوسکتا ہے کہ آپ کو جن آندولن میں شامل ہونا پڑے تب ہی شاید و سمجھیں گے۔اس موقع پر اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔