سعودی عرب میں کل سے ڈاکار ریلی 2023 کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز

ریاض،دسمبر۔ سعودی ڈاکار ریلی 2023 کا چوتھا ایڈیشن کل یکم جنوری سے شروع ہوگا جو 15 جنوری 2023 تک جاری رہے گا اور اس کا پہلا مرحلہ ینبع سے شروع ہوگا۔اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر کھیل، سعودی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل اس سال سعودی ڈاکار ریلی مقابلوں میں حصہ لینے والے ایلیٹ ڈرائیوروں، سواروں اور نیویگیٹرز کو خوش آمدید کہیں گے۔جناب وزیر کھیل نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ہمیں ڈاکار ریلی کے مملکت میں لگاتار چوتھے ایڈیشن کے انعقاد پر فخر ہے، جو ہماری دانشمند قیادت کی مسلسل دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ایونٹ عزت مآب ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد نم سلمان بن عبدالعزیز کی دلچسپی اور کھیلوں کے مقابلوں میں مملکت کی شرکت کا نتیجہ اور وڑن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مملکت کی جانب سے چوتھی بار اس عالمی ایونٹ کی میزبانی اس کیعوام کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کو منعقد کرنے کی اہلیت کا اثبات ہے۔ اس ایونٹ میں 455 گاڑیاں اس ایڈیشن میں ریس کی مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیں گی۔ 8,500 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا جائے گا اور 68 مختلف ممالک کے ڈرائیور مختلف ٹریکس پر دوڑیں گے۔اس سال کے کچھ ٹریکس نئے ہیں اور پچھلے مقابلے سے ٹریک تقریبا 70 فیصد مختلف ہیں۔سعودی عرب کے موٹرسپورٹس فیڈریشن اور سعودی موٹر سپورٹس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ خالد بن سلطان آل عبداللہ الفیصل نے کہا کہ سعودی داکار ریلی 2023 شرکا کے لیے ایک چیلنج ہے۔سعودی ڈاکار ریلی کا ٹریک تعارفی مرحلے کے علاوہ 14 مراحل پر مشتمل ہے۔ اس سال کے ایڈیشن میں نئے ٹریکس پیش کیے گئے ہیں جو شرکاء کو بحیرہ احمر کے ساحلوں پر واقع ینبع سے مملکت کے صحرا کی ریت سے ہوتے ہوئے دمام کے ساحل پر دمام تک لے جائیں گے۔سعودی ڈاکار ریلی 2023 کا ٹریک 2014 کے بعد سے وقت کے لحاظ سے خصوصی مراحل میں سب سے طویل ہے جس کی لمبائی 5,000 کلومیٹر ہے۔ خصوصی مراحل کی لمبائی 350 سے 500 کلومیٹر تک ہوتی ہے۔

Related Articles